0
Sunday 6 Jul 2014 21:28

بی جے پی مظفرنگر کی طرح مراد آباد میں بھی فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے، اعظم خان

بی جے پی مظفرنگر کی طرح مراد آباد میں بھی فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے، اعظم خان
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے اسمبلی امور کے وزیر اعظم خان نے ’’بی جے پی‘‘ پر نفرت اور دشمنی کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سیاست سماج اور ملک کے لئے خطرناک ہے، اعظم خان نے کہا کہ بی جے پی دلتوں کو بھڑکا کر ان میں اور مسلمانوں میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مرادآباد کا واقعہ مظفرنگر فسادات کی ہی طرز پر سوچی سمجھی سازش کے تحت کرایا گیا ہے، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخاب میں مظفرنگر فسادات سے سیاسی فائدہ اٹھایا اور اب وہ مرادآباد میں وہی سب دوہرا کر ریاست میں اسمبلی کی 12 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، اعظم خان نے کہا کہ مرادآباد واقعہ کے پیچھے بی جے پی کا مقصد ضمنی انتخابات میں فائدہ اٹھانا ہے، انہوں نے کہا کہ مرادآباد کے کانٹھ علاقے میں جو تشدد ہوا ہے اس میں مقامی لوگ نہیں بلکہ بیرونی لوگ شامل تھے، انہوں نے کہا کہ مرادآباد کے کانٹھ میں ہوئے واقعہ کیلئے ہریانہ اور دیگر پڑوسی ریاستوں کے لوگ لائے گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، اعظم خان نے کہا کہ بی جے پی نفرت اور دشمنی کی سیاست کر رہی ہے جو سماج اور ملک کے لئے خطرناک ہے، ان کا جمہوریت اور ملک کے قانون میں کوئی بھروسہ نہیں ہے، غور طلب ہے کہ مرادآباد کے کانٹھ علاقے میں گزشتہ 4 جولائی کو بی جے پی نے ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ایک مہا پنچایت کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہاں تشدد بھی ہوا جس میں مظفرنگر فسادات کے ملزم بی جے پی کے 3 ممبران اور ایک رکن اسمبلی کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 397695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش