QR CodeQR Code

کینیا، عسکریت پسندوں کے حملوں میں 29 افراد ہلاک

6 Jul 2014 21:46

اسلام ٹائمز: عسکری گروہ الشباب کے ترجمان شیخ ابدیاس ابو مصعب کے مطابق دونوں حملوں کے پیچھے انہی کے گروہ کا ہاتھ ہے، ممباسا کی پولیس نے ان کارروائیوں کا الزام ساحلی علاقوں کی آزادی کے لیے سرگرم ممباسا ریپبلکن کونسل (ایم آر سی) پر لگایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کی وزرات داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لامو کے علاقے ہندی میں کیے جانے والے حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے جبکہ شمال میں واقع گابا کے علاقے میں ہونے والے حملے میں 20 افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ ہندی کے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار عبداللہ شاہسی کے مطابق حملہ آوروں نے مختلف دیہات میں لوگوں بلاامتیاز فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب عسکری گروہ الشباب کے ترجمان شیخ ابدیاس ابو مصعب کے مطابق دونوں حملوں کے پیچھے انہی کے گروہ کا ہاتھ ہے۔ ممباسا کی پولیس نے ان کارروائیوں کا الزام ساحلی علاقوں کی آزادی کے لیے سرگرم ممباسا ریپبلکن کونسل (ایم آر سی) پر لگایا ہے۔ یاد رہے کہ کینیا نے پڑوسی ملک صومالیہ میں الشباب کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے اپنی فوج بھیجی تھی۔ گزشتہ ماہ بھی کینیا کے علاقے لامو میں حملے کیے گئے تھے جن میں 60 افراد ہلاک ہوئے تھے ان کی ذمہ داری بھی الشباب نامی عسکری تنظیم نے لی تھی مگر کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں میں الشباب نہیں مقامی سیاستدان ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 397707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397707/کینیا-عسکریت-پسندوں-کے-حملوں-میں-29-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org