0
Tuesday 8 Jul 2014 03:38

عمران خان یوم آزادی کو یوم فساد بنانے پر توبہ کریں، صدیق الفاروق

عمران خان یوم آزادی کو یوم فساد بنانے پر توبہ کریں، صدیق الفاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے چیف کوآرڈینیٹر صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان یوم آزادی کو یوم فساد بنانے پر توبہ کریں اور وعدے کے مطابق اڑتیس کروڑ روپے شوکت خانم ہسپتال کے اکاونٹ میں جمع کروائیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدیق الفاروق کا کہنا تھاکہ آج محترمہ شوکت خانم زندہ ہوتیں تو اپنے اکلوتے بیٹے کو یوم آزادی پر فساد پھیلانے سے صاف منع کر دیتیں کیونکہ انہوں نے پاکستان بنانے والوں کو خون کا دریا عبور کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے وعدے کے مطابق اڑتیس کروڑ شوکت خانم ہسپتال کے اکاونٹ میں جمع نہ کروائے تو ان کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاوں گا۔ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موجودہ مینڈیٹ ان کی لپ سروس اور پاشا سروس کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان بہاولپور کے جلسے میں پولیس والوں کو اپنے ہاتھوں سے پھانسی دینے کے اعلان پر قوم سے غیرمشروط معافی مانگیں۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ عمران خان پر خیبرپختونخوا کے عوام کا بڑا حق ہے وہ زیادہ تر وقت آئی ڈی پیز کے کیمپوں میں گزاریں اور حکومت کی کارکردگی بہتر کرکے دوسرے صوبوں کی طرح کے پی کے میں نئے پراجیکٹ شروع کریں۔
خبر کا کوڈ : 397992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش