QR CodeQR Code

طاہرالقادری کے انقلاب کا نعرہ انارکی کا نعرہ ہے، خواجہ آصف

8 Jul 2014 03:37

اسلام ٹائمز:اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ طاہر القادری مشکل وقت میں بیرون ملک مزے لوٹتے رہے، اب عوام دوست حکومت آئی ہے تو نطام کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے عام انتخابات کے نتائج کو دل سے تسلیم کیا، طاہرالقادری کے انقلاب کا نعرہ انارکی کا نعرہ ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ طاہر القادری کے مطالبات غیر حقیقی ہیں، ملک میں انقلاب صرف ووٹ کے ذریعے آسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری مشکل وقت میں بیرون ملک مزے لوٹتے رہے، اب عوام دوست حکومت آئی ہے تو نطام کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہیں، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو عوام کی فلاح اور بہبود کا کام نہیں کر سکتا، عوام اس پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 397993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397993/طاہرالقادری-کے-انقلاب-کا-نعرہ-انارکی-ہے-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org