QR CodeQR Code

پشاور میں سرچ آپریشن، 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا

8 Jul 2014 10:19

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 1 موٹر کار، 25 موٹر سائیکلیں، 5 پستول، 75 گولیاں اور منشیات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے گلبہار اور پھندو میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن پشاور کے علاقے گلبہار اور پھندو میں کیا گیا، جس کے دوران 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 4 راہزن، 4 اغوا کار، اور 2 بھتہ خوروں کو بھی گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 1 موٹر کار، 25 موٹر سائیکلیں، 5 پستول، 75 گولیاں اور منشیات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 398012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398012/پشاور-میں-سرچ-ا-پریشن-41-مشتبہ-افراد-کو-گرفتار-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org