0
Tuesday 8 Jul 2014 13:47

وزیرستان، کرم ایجنسی میں پناہ لینے والے آئی ڈی پیز میں پولیو وائرس کی تصدیق

وزیرستان، کرم ایجنسی میں پناہ لینے والے آئی ڈی پیز میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے افغانستان کے راستے کرم ایجنسی میں داخل ہونے والے آ ئی ڈی پیز میں پولیو کا ایک کیس سامنے آگیا ہے، انسداد پولیو ٹیم کے مطابق ڈیڑھ سالہ مریم میں پولیو کا وائرس پایا گیا ہے. 

میڈیکل کیمپ علی زئی کرم ایجنسی کے ڈاکٹر لیاقت علی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے افغانستان کے راستے کرم ایجنسی میں داخل ہونے والے آ ئی ڈی پیز میں سے ڈیڑھ سالہ مریم دختر خالق نواز سکنہ دتہ خیل شمالی وزیرستان کا جب معائنہ اور ٹیسٹ کرائے گئے تو اس میں پولیو کا وائرس پایا گیا۔ خالق نواز نے ڈاکٹر وں کو بتایا کہ بچی کو گذشتہ 10 روز سے شدید بخار تھا اور اسکی ایک ٹانگ بھی ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہی تھی۔ 

دوسری جانب فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ایجنسی آفیسر مجاھد علی کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی کے راستے اب تک شمالی وزیرستان سے 6124 نفوس پر مشتمل 811 خاندان افغانستان سے دوبارہ پاکستان میں داخل ہوکر کرم ایجنسی آچکے ہیں، جن کیلئے علی زئی میں رجسٹریشن سمیت تمام انتظامات کئے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 398061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش