0
Wednesday 9 Jul 2014 01:36

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہم اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہم اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سونامی مارچ کے انتظامات کے جائزہ کیلئے اہم اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی صدارت میں لاہور میں ہونے والے اجلاس میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سونامی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئی ڈی پیز کے حوالے سے صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ شاہ محمود قاف لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ہونے والی ملاقات پر اجلاس کو اعتماد میں لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 398206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش