QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان آپریشن چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائیگا، گورنر خیبر پی کے

9 Jul 2014 12:59

اسلام ٹائمز: گورنر خیبر پی کے نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ آئی ڈی پیز کو گھر کے قریب ہی امدادی رقوم مل سکیں۔ تمنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جلد امن قائم ہو جائے اور آئی ڈی پیز باعزت واپس جا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا تھا، آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ حکومت، فوج اور عوام کا فیصلہ ہے کہ بدامنی ختم ہو۔ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آپریشن کا فیصلہ ریاست کی رٹ کو بحال کرنا ہے، آپریشن چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ نادرا سے تصدیق شدہ آئی ڈی پیز کو امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کوشش ہے کہ آئی ڈی پیز کو گھر کے قریب ہی امدادی رقوم مل سکیں۔ تمنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جلد امن قائم ہو جائے اور آئی ڈی پیز باعزت واپس جا سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم بھی جلد ملنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 398321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398321/شمالی-وزیرستان-ا-پریشن-چند-ہفتوں-میں-مکمل-کر-لیا-جائیگا-گورنر-خیبر-پی-کے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org