0
Wednesday 9 Jul 2014 14:26

امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت امن و امان کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی اور اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے وفد نے وزیراعلٰی کو شیعہ ہزارہ قوم کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلٰی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر سمیت تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی۔ جس کے بہتر نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بےنظیر بھٹو ہسپتال میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن میں قلت آب اور سکولوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعلٰی نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت شیعہ ہزارہ قوم کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت نے مناسب رعایتی کرائے پر کوئٹہ تا زاہدان ہوائی سروس شروع کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے، جس سے زائرین کو استفادہ کرنا چاہیئے۔ وزیراعلٰی نے وفد کو یقین دلایا کہ ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے لئے حکومت کی طرف سے امدادی رقم کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 398346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش