QR CodeQR Code

ٹڈاپ اسکینڈل، حکومت نے یوسف رضا گیلانی کی ضمانت کیخلاف درخواست واپس لے لی

9 Jul 2014 14:49

اسلام ٹائمز: 17 جون کو انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل کے 12 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت کے خلاف درخواست واپس لے لی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے سندھ ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور ہونے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی، قانون کے مطابق ایف آئی اے کو کسی معاملے پر وزارت قانون کی اجازت کے بغیر اعلیٰ عدلیہ میں درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں، اس لئے حکومت کی ہدایت پر اس درخواست کو واپس لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جون کو انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن اسکینڈل کے 12 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 398351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398351/ٹڈاپ-اسکینڈل-حکومت-نے-یوسف-رضا-گیلانی-کی-ضمانت-کیخلاف-درخواست-واپس-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org