0
Wednesday 9 Jul 2014 17:26
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سے ملک میں امن قائم ہوگا، نواز شریف

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سے ملک میں امن قائم ہوگا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے ملک میں امن قائم ہوگا، حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں مقررہ اہداف کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں، مسلح افواج حکومت کی ہدایت کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے مقاصد حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے آئی ڈی پیز کی صورتحال سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا، نواز شریف نے فوجی جوانوں کی ہمت و بہادری کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کم سے کم نقصان کے ساتھ آپریشن کو کامیابی کی طرف لے جا رہی ہیں، آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن قائم ہوگا۔ فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کی جانب سے آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آپریشن کے بعد متاثرین کی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آئی ڈی پیز کی قربانیاں ملکی استحکام اور سلامتی کیلئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 398409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش