0
Wednesday 9 Jul 2014 20:52

تحریک انصاف نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

تحریک انصاف نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کو نہ اہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن سے ان کے کاغذات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی مراد سعید اور علی خان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے ان کے جمع کردہ کاغذات کی نقلول حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے اثاثوں میں ٹیکس کی غلط تفصیلات ظاہر کی ہیں، وزیراعظم جھوٹ بول کر باہر گئے، وہ صادق اور امین نہیں، نواز شریف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ مراد سعید کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور اپنے خاندان کے افراد کو نواز رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئین کے آریٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے جس کی وجہ سے وہ انتخابات میں حصہ بھی نہیں لے سکتے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے ان کے جمع کردہ کاغذات کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 398457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش