QR CodeQR Code

چین اور امریکا کے ٹکراو سے دنیا میں تباہی مچ جائے گی، چینی صدر

10 Jul 2014 00:35

اسلام ٹائمز: چین اور امریکا کے سالانہ مذاکرات کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما کے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال چین دیکھنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد تعاون ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین کا امریکا کے ساتھ ٹکراؤ دنیا میں تباہی مچا دے گا اور اس سے بچنے کے لئے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔ بیجنگ میں چین امریکا سالانہ مذاکرات کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھاکہ چین اور امریکا کے مفادات پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے منسلک ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام کے ساتھ ایک دوسرے کی خود مختاری اور رائے کا بھی احترام کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چین اور امریکا کے درمیان ٹکراؤ ہوا تو یہ پوری دنیا کے لئے تباہ کن ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ہم چین کو صرف چین تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتے، چین کا امریکا سے کسی بھی معاملے پر اختلاف بجا ہے لیکن بیجنگ کو اسے واشنگٹن کی حکمت عملی سے تعبیر نہیں کرنا چاہئے۔ اس موقع پر امریکی صدر براک اوباما کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال چین دیکھنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد تعاون ہے۔


خبر کا کوڈ: 398493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398493/چین-اور-امریکا-کے-ٹکراو-سے-دنیا-میں-تباہی-مچ-جائے-گی-چینی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org