0
Thursday 10 Jul 2014 00:47

مولانا طارق جمیل نے حکومتی ایماء پر عمران خان سے ملاقات کی

مولانا طارق جمیل نے حکومتی ایماء پر عمران خان سے ملاقات کی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور مولانا طارق جمیل کے درمیان ہونیوالی گزشتہ ملاقات کے حوالے سے نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات حکومتی ایماء پر کی گئ۔ دعوے کے مطابق مولانا طارق جمیل مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان پیدا ہونے والی تلخیوں کو ختم کرانے کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات میں حکومت کے خلاف 14 اگست کو لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی درخواست کی اور اپنے ساتھ حج پر چلنے کی دعوت بھی دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل جن کا وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بعض قریبی شخصیات کے ساتھ گہرا تعلق بتایا جاتا ہے، سے بعض اہم شخصیات نے رابطہ کر کے ملکی سیاست سے تلخیوں کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے کہا کہ آپکے اوپر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، وہ قوم کو انتشار کا شکار کرنے کی بجائے متحد کر یں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس موقع پر کھل کر مولانا طارق جمیل کے سامنے اپنے تحفظات بیان کئے اور کہا کہ نواز شریف حکومت نے انکو اس انتہائی اقدام پر مجبور کیا ہے۔ مولانا نے عمران خان کو صبر و تحمل کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اس بارے میں دوسری طرف بھی بات کریں گے۔ دریں اثناء تحریک انصاف مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مولانا طارق جمیل نے تبلیغی جماعت کے اکابرین کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 398495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش