QR CodeQR Code

بنوں، ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد زخمی

10 Jul 2014 12:03

اسلام ٹائمز: پولیس ایس ایچ او کے مطابق واقعہ میں 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ بنوں کے علاقے ریلوے روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس سے خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی بھی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اُڑایا گیا۔ پولیس ایس ایچ او کے مطابق واقعہ میں 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 398562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398562/بنوں-ریمورٹ-کنٹرول-دھماکے-میں-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org