0
Thursday 10 Jul 2014 14:51

یوم القدس عالمی استعمار کیخلاف سر بکف ہونیکا دن ہے، علامہ مختار امامی

یوم القدس عالمی استعمار کیخلاف سر بکف ہونیکا دن ہے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ یوم القدس یوم شعائر اسلام ہے، یوم القدس عالمی استعمار کے خلاف سربکف ہونے کا دن ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں یوم القدس اسلامی تشخص کے ساتھ منائے گی۔ یہ بات انہوں نے وحدت سیکریٹریٹ میں کابینہ کے اجلاس میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سالہائے گذشتہ کی نسبت اس سال کا یوم القدس انتہائی حساس اہمیت کا حامل ہے، غزہ، عراق اور شام میں جاری انسانیت سوز مظالم تقاضا کرتے ہیں کہ یوم القدس کو ’’یوم حمایت مظلومین جہاں‘‘ کے طور پر شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کے لیے پروگرام ترتیب دے دیا ہے، مرکزی شعبہ اطلاعات نے یوم القدس کی مناسبت سے پوسٹر جاری کر دیا ہے، اس دن مختلف شہروں میں فلسطین سیمینار، کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جبکہ آئی ایس او کے ساتھ ریلیوں میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 398601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش