0
Thursday 10 Jul 2014 18:03

وزیراعظم کا کراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن کی فوری تعمیر کا اعلان

وزیراعظم کا کراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن کی فوری تعمیر کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی حکومت کے تعاون سے کراچی میں تیز ترین ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن کی فوری تعمیر کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کراچی میں پندرہ ارب روپے کی لاگت سے میٹرو بس روٹ فوری تعمیر کرے گی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ گرین لائن بس سروس سے کراچی کے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں دستیاب ہونگی۔ گرین لائن منصوبہ کراچی کے شہریوں کیلئے انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ اور کراچی حکومتوں کے حصے کا خرچ بھی وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 398637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش