QR CodeQR Code

کراچی، مخدوم امین فہیم کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

10 Jul 2014 21:17

اسلام ٹائمز: عدالت نے بارہ مقدمات میں دو دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور کرلی اور سماعت پانچ اگست تک ملتوی کر دی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ بھی اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے بارہ مقدمات میں مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور کرلی۔ پی پی رہنما کی پیشی کے موقع پر کارکن بھی بڑی تعداد میں آئے تھے۔ کراچی کی انسداد بدعنوانی کی عدالت میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم پیشی کیلئے پہنچے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی اظہار یکجہتی کے لئے عدالت پہنچے۔ وفاقی انسداد بدعنوانی کی عدالت کے جج محمد علیم کے چیمبر میں مخدوم امین فہیم کی طلبی ہوئی۔ عدالت نے بارہ مقدمات میں دو دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور کرلی اور سماعت پانچ اگست تک ملتوی کر دی۔ یوسف رضا گیلانی کی عدالت میں آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ مخدوم امین فہیم اور یوسف رضا گیلانی کارکنوں کی نعرے بازی کے درمیان عدالت سے روانہ ہوئے اور صحافیوں کے بار بار روکنے پر بھی گفتگو نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 398697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398697/کراچی-مخدوم-امین-فہیم-کی-12-مقدمات-میں-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org