0
Friday 11 Jul 2014 02:48

ہماری تحریک کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، شاہ محمود قریشی

ہماری تحریک کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک کا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے ڈی ریل کرنا نہیں۔ حکومت آئی ڈی پیز کے مسلئے پر ناکامی کا شکار ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حریف خوف اور نفساتی دباؤ کا شکار ہیں۔ عمران خان جمہوری نہ ہوتے تو اٹھارہ سال سیاسی جدوجہد نہ کرتے۔ عمران خان نے کبھی بھی شارٹ کٹ راستہ نہیں اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ نتائج کو قبول کیا تھا دھندلی کو نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے تمام قانونی راستے اختیار کیے مگر انصاف نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 398733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش