QR CodeQR Code

حافظ سعید کا مسلم ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

11 Jul 2014 02:49

اسلام ٹائمز:اپنے مذمتی بیان میں جماعتہ الدعوۃ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیلی بربریت کی مذمت کے بجائے اسے شہ دینے سے اس کا گھناﺅنا کردار ایک بار پھر کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعتہ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔ امیر جماعتہ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری مسلم امہ متحد و بیدار ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور مظلوم فلسطینیوں کی کھل کر مدد و حمایت کی جائے۔ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیلی بربریت کی مذمت کے بجائے اسے شہ دینے سے اس کا گھناﺅنا کردار ایک بار پھر کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 398736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398736/حافظ-سعید-کا-مسلم-ممالک-سے-اسرائیل-سفارتی-تعلقات-ختم-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org