0
Friday 11 Jul 2014 13:51

سندھ حکومت شہید آصف کربلائی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، علی حسین نقوی

سندھ حکومت شہید آصف کربلائی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، سندھ حکومت کراچی میں قیام امن میں موثر کردار ادا کرے، ٹارگٹڈ آپریشن کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ناگزیر ہے، آصف کربلائی ایک مخلص عزادار اور سماجی شخصیت کے مالک تھے، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں، بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے نمائش چورنگی پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بعض علاقے ایسے موجود ہیں، جہاں آج تک پولیس کا ایک کارندہ بھی نہیں پہنچ سکا، شہر کے مضافات میں واقع خیمہ بستیاں، کچی آبادیاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پولیس انتظامیہ اور سندھ حکومت نے نشاندہی کے باوجود اب تک نو گو ایریاز میں آپریشن کلین اپ نہیں کیا، شہر میں پہلے سے موجود دہشت گرد وبال جان تھے کہ اب آئی ڈی پیز کی آڑ میں وزیرستان سے خطرناک دہشت گرد کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلنا شروع ہوچکے ہیں، جن کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے۔

علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم ایک مرتبہ پھر واضح کر رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ان کے ہمدردوں، غم خواروں اور مددگاروں کے خلاف بھی جلد فوری کارروائی کا آغاز کیا جائے، وگرنہ پورا ملک وزیرستان بن جائے گا، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جنہیں قانون کے شکنجے میں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے گورنر سندھ، وزیراعلٰی سندھ، آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ شہید آصف کربلائی سمیت دیگر بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث ٹارگٹ کلرز کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 398773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش