QR CodeQR Code

عمران خان کے آئین سے متصادم اقدامات کی حمایت نہیں کرینگے

نواز شریف کو پرویز مشرف کیساتھ ہونیوالے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے، یوسف رضا گیلانی

جب ہم حکومت میں تھے تو عدلیہ بھی کام نہیں کرنے دیتی تھی

11 Jul 2014 15:52

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دیا جائیگا۔ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہونیوالے مذاکرات میں مسلم لیگ (ن) بھی شامل تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کئے تھے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کی رضامندی کے بغیر مشرف سے استعفٰی نہیں لیا جاسکتا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مسلم لیگ (ن) بھی شامل تھی۔ مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ اگر مشرف مستعفی ہوجائیں تو ان کا مواخذہ نہیں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کو پرویز مشرف پر مقدمہ نہیں چلانا چاہیے تھا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ 
سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری ریلی نکالتے ہیں تو نواز شریف بھی نکالتے تھے۔ احتجاج کرنا عمران خان کا حق ہے لیکن عمران خان کی آئین سے متصادم اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا، پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی کوشش بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ حکومت میں تھے تو عدلیہ بھی کام نہیں کرنے دیتی تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومتی مدت چار سال کرنے کی تجویز دو تہائی اکثریت سے ہی منظور ہوسکتی ہے۔ ملک میں فی الحال تبدیلی نظر نہیں آرہی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں پنجاب حکومت جن افسروں کے نام بھیجتی تھی ان کی منظوری دیدی جاتی تھی۔ اب (ن) لیگ کی حکومت بھی سندھ کی خواہشات کا احترام کرے۔


خبر کا کوڈ: 398793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398793/نواز-شریف-کو-پرویز-مشرف-کیساتھ-ہونیوالے-معاہدوں-کی-پاسداری-کرنی-چاہیئے-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org