QR CodeQR Code

وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی راہداری منصوبوں پر اہم اجلاس

11 Jul 2014 17:45

اسلام ٹائمز: اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا سب سے بہترین تجارتی شراکت دار ہے اور چین کے تعاون سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے گڈانی میں جیٹی کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہداہت کر دی، کہتے ہیں کہ چین کی تجارتی شراکت داری سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی۔ وزیراعظم کی صدارت میں اقتصادی راہداری سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے چین کے ساتھ حکمت عملی طے کرلی ہے، پورٹ قاسم پاورپلانٹ، ساہیوال کول پاور پلانٹ، تھر اور گھارو کے ونڈ پاور پلانٹ سمیت توانائی کے تمام منصوبوں کو تین سال میں مکمل کیا جائیگا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے جاری منصوبوں میں ملکی ترقی میں اضافہ ہوگا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے گڈانی پاور پلانٹ میں جیٹی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے تمام منصوبے پاکستان سے اندھیروں کے خاتمے اور نئی صنعتوں کا پہیہ چلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا سب سے بہترین تجارتی شراکت دار ہے اور چین کے تعاون سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 398820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398820/وزیراعظم-کی-زیر-صدارت-اقتصادی-راہداری-منصوبوں-پر-اہم-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org