QR CodeQR Code

باجوڑ، سرحد پار سے دہشتگردوں کا سکیورٹی چیک پوسٹ حملہ

12 Jul 2014 12:34

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق افغان صوبے کنڑ سے دہشت گردوں نے تحصیل ماموند کے علاقے میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔


اسلام تائمز۔ افغانستان سے پاکستان کے قبائلی علاقے ماموند میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق افغان صوبے کنڑ سے دہشت گردوں نے پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے گکھی میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مئی میں بھی سرحد پار سے دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 14 دہشت گرد مارے گئے تھے جب کہ پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 398973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398973/باجوڑ-سرحد-پار-سے-دہشتگردوں-کا-سکیورٹی-چیک-پوسٹ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org