QR CodeQR Code

کراچی میں بھتہ وصول کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں

آپریشن ضرب عضب کے باعث کراچی آپریشن کی سمت 3 حصوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق

12 Jul 2014 13:58

اسلام ٹائمز: پہلے حصے کے تحت جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری کارروائیوں میں تیزی، دوسرے حصے کے تحت بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری اور تیسرے حصے میں دہشتگردوں کے ردعمل کو روکنے کیلئے سیکیورٹی کے نظام کو مزید مربوط کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر کراچی شہر میں بھتہ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت کے اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث کراچی آپریشن کی سمت کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے، پہلے حصے کے تحت جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری کاررائیوں میں تیزی لائی جائیگی، دوسرے حصے کے تحت بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جائے گا، تیسرے حصے میں دہشت گردوں کے کسی بھی ممکنہ ردعمل کو روکنے کیلئے حساس مقامات اور قومی تنصیبات پر سیکیورٹی کے نظام کو مزید مربوط کیا جائیگا۔ آپریشنل حکمت عملی کے تحت وفاقی، صوبائی قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنانے کیلئے رابطہ کار کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق ہو گیا ہے، اطلاعات کے مطابق اس رابطہ کار کمیٹی کی سربراہی چیف سیکریٹری سندھ کریںگے۔


خبر کا کوڈ: 398994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398994/ا-پریشن-ضرب-عضب-کے-باعث-کراچی-کی-سمت-3-حصوں-میں-تقسیم-کرنے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org