QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں آپریشن کے عوض ڈالروں کا کھیل منظور نہیں ہے، عوامی ایکشن کمیٹی

12 Jul 2014 15:18

اسلام ٹائمز: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر وزیرستان اور گلگت بلتستان کو ایک ہی تناظر دیکھا جا رہا ہے، انتظامیہ اور بیوروکریسی کی جانب سے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے آپریشن کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے رہنماوں نے کہا ہے کہ دیامر آپریشن کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو چارہ نہ بنایا جائے، آپریشن کے نام پر گلگت بلتستان کی عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، عالمی سطح پر وزیرستان اور گلگت بلتستان کو ایک ہی تناظر دیکھا جا رہا ہے، جس کے برے اثرات گلگت بلتستان کی معیشت اور سیاحت پر پڑ رہا ہے، انتظامیہ اور بیوروکریسی کی جانب سے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے آپریشن کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، گلگت بلتستان کی عوام اب باشعور ہو چکی ہیں، جی بی میں آپریشن کے عوض ڈالروں کاکھیل منظور نہیں ہے، ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ہنگامی میٹنگ کے بعد جاری پریس ریلیز میں ترجمان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی استور گلگت بلتستان میں فسادات کروانا چاہتا ہے پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، استور میں ہمارے ممبران کیخلاف ایف آئی آر کاٹنا اور بے جاتنگ کرنا غیر قانونی و غیر آئینی ہے اگر ایف آئی آر واپس نہیں لیا گیا اور ڈی سی استور کو فی الفور معطل کر کے اس کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت و بیوروکریسی اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے، انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے اور اپنا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 399007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399007/گلگت-بلتستان-میں-آپریشن-کے-عوض-ڈالروں-کا-کھیل-منظور-نہیں-ہے-عوامی-ایکشن-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org