0
Sunday 13 Jul 2014 17:55

گلگت بلتستان کو شرپسندوں اور دہشت گردوں سے پاک کیا جائیگا، مہدی شاہ

گلگت بلتستان کو شرپسندوں اور دہشت گردوں سے پاک کیا جائیگا، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو شرپسندوں اور دہشت گردوں سے پاک کیا جائیگا۔ گلگت بلتستان کو مستقل امن کا گہوارہ بنائینگے، اپنے بچوں کی محفوظ مستقبل کے حکومت شرپسندوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کا لا رہی ہے اور گلگت بلتستان سے شرپسندوں کے مکمل خاتمے کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ گلگت بلتستان خصوصاً چلاس کے عوام پرامن ہیں چند شرپسند علاقے کا امن تباہ کرنے اور علاقے کو بدنام کرنے کیلئے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، تمام مجرموں اور شرپسندوں کے خاتمے تک موجودہ آپریشن جاری رکھا جائیگا۔ عوام گلگت بلتستان کو مکمل دہشت گردوں سے پاک کرنے اور ملک دشمن عاصر کے خاتمے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ گلگت بلتستان سے ہر قسم کی دہشت گردی اور شرپسندی کو پاک کیا جائیگا۔ چلاس کے لوگ پر امن ہیں، چند شرپسند مذموم مقاصد کیلئے پورے علاقے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ عوام شرپسندوں کی حوصلہ شکنی اور شرپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے محفوظ مستقبل کے لئے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے اور تمام حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کرنے کیلئے ہدایات دیئے ہیں۔ صوبائی حکومت دہشت گردی کے لہر پر قابو پانے اور شرپسندوں کے مکمل صفایا تک آپریشن جاری رکھا جائیگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق سخت قانونی کاروائی کی ہدایات دی ہیں۔ صوبائی حکومت علاقے کو پر امن بنانے اور شرپسندوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے صوبے کے عوام متحد ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 399010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش