0
Saturday 12 Jul 2014 17:02

حکومتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، شیریں مزاری

حکومتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نظر بندی کے متعلق بیان دھمکیوں کے مترادف ہے۔ حکومتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، چودہ اگست کو ہر صورت میں لانگ مارچ ہوگا۔ پی ٹی آئی کی رہنماء شیریں مزاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ حکومت عمران خان کو نظر بند کرنے جیسے اقدام نہیں اٹھائے گی، حکومت اس طرح کے بیان بھی نہ دے کیونکہ اس طرح کا بیان دھمکیوں کے مترادف ہے۔ وہ ایسی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ان کا جمہوری حق ہے اور ہر صورت میں چودہ مارچ کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔ اگر لانگ مارچ میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 399019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش