QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کا دورہ ٹیکسلا انکی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا، سید اسد علی

13 Jul 2014 00:23

اسلام ٹائمز: صدر ایس یو سی ٹیکسلا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ ایس یو سی نے جولائی کی اٹھائیس تاریخ کو میر فاروق شادی ہال میں منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان قرآن کانفرنس سے خطاب کرنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا سید اسد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ذاتی مصروفیات کی بناء پر انکا دورہ ٹیکسلا منسوخ کر دیا گیا ہے، انہوں نے جولائی کی اٹھائیس تاریخ کو میر فاروق شادی ہال میں منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان قرآن کانفرنس سے خطاب کرنا تھا، پریس کانفرنس بھی کرنی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے کارکنوں کے ساتھ نشست بھی کرنی تھی اور تحصیل ٹیکسلا میں فوت ہونے والے مومنین کے گھر جا کر دعا بھی کرنا تھی۔ سید اسد علی شاہ نے کہا کہ عظیم الشان سالانہ قرآن کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل تھیں، لیکن قائد محترم کی ذاتی مصروفیات کی بناء پر اس کانفرنس کو ملتوی کرنا پڑا۔ رمضان المبارک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس مقدس ماہ میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر علامہ یوسف درس دے رہے ہیں اسکے علاوہ ذیلی جماعت جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بھی نوجوانوں کی تربیت کے لیے شارٹ کورس کا اہتمام کیا ہے جس میں اول آنے والے سٹوڈنٹس کو تنظیم کی جانب سے ایران کی زیارات کروائی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 399099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399099/علامہ-ساجد-نقوی-کا-دورہ-ٹیکسلا-انکی-ذاتی-مصروفیات-کی-وجہ-سے-منسوخ-کر-دیا-گیا-سید-اسد-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org