QR CodeQR Code

باجوڑ ایجنسی حملے پر پاکستان کا افغانستان سے احتجاج

13 Jul 2014 13:28

اسلام ٹائمز: پاک افغان سرحد سے متصل باجوڑ ایجنسی کے علاقے میں یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب دو ہفتوں پہلے ہی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک معاہدے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ملک کسی صورت بھی اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کو ایک دوسرے پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ روز 3 سیکیورٹی فورسز کی ہلاکت پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کو اپنے علاقے میں دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہوں کو ختم کرنا چاہیے اور پاکستان کسی صورت نہ تو اس طرح کے حملے برداشت کرے گا اور نا ہی دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں جب شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں اور ان کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ضربِ عضب جاری ہے، افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ پاک افغان سرحد سے متصل باجوڑ ایجنسی کے علاقے میں یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب دو ہفتوں پہلے ہی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک معاہدے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ملک کسی صورت بھی اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کو ایک دوسرے پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کو پاک–افغان سرحد سے ملحقہ باجوڑ ایجنسی میں چیک پوسٹ پر جنگجوؤں کے حملے میں ایک کیپٹن سمیت تین سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں ایک کیپٹن سمیت 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی بھی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 399180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399180/باجوڑ-ایجنسی-حملے-پر-پاکستان-کا-افغانستان-سے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org