QR CodeQR Code

امام حسن (ع) نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا، اطہر عمران طاہر

13 Jul 2014 19:18

اسلام ٹائمز: مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ماہ رمضان کے دوسرے عشرہ کو عشرہ قرآن و امامت کے نام سے منا رہی ہے، امام حسن ؑ کی ولادت کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جشن ولادت منایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے ولادت امام حسن ؑ کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن (ع ) نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا۔ اسلام کی تاریخ میں صلح امام حسن (ع) ایک عظیم معاہدہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ماہ رمضان کے دوسرے عشرہ کو عشرہ قرآن و امامت کے نام سے منا رہی ہے، امام حسن ؑ کی ولادت کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جشن ولادت امام حسن (ع) منایا جائے گا۔ مرکزی صدر نے کہا کہ امام حسن (ع) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرہ میں امن و سلامتی کو فروغ دے سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 399227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399227/امام-حسن-ع-نے-اپنے-جد-امجد-کی-سیرت-پر-عمل-پیرا-ہو-کر-امن-محبت-کا-درس-دیا-اطہر-عمران-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org