QR CodeQR Code

فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں، راغب نعیمی

13 Jul 2014 19:41

اسلام ٹائمز: ناظم اعلی ٰ جامعہ نعیمہ کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ ،اوآئی سی اورامن کے عالمی ادارے اسرائیلی جارحیت پر خاموش کیوں ؟رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلیوں نے اشتعال میں آکر نہتے بیسیوں فلسطینیوں کوشہیدکیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں، اقوام متحدہ، او آئی سی اور امن کے عالمی ادارے اسرائیلی جارحیت پر خاموش کیوں ہیں؟۔ فلسطینیوں کو اسرائیل کے مجرمانہ حملوں سے بچانے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہو کر ایک آواز بلند کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی ٰ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے قائد علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف منعقدہ مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلیوں نے اشتعال میں آ کر نہتے بیسیوں فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ اقوام اور او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی سے اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی داستان رقم کر رہا ہے۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا فی الفور اجلاس بلایا جائے اور عالمی برادری پر زور دیا جائے کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر مظالم روکے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اور اختیارات مسلمان حکمرانوں کے پاس اللہ تعالیٰ کی جانب سے امانت ہیں۔ مسلم حکمران عراق اور فلسطین میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ اجلاس میں مفتی محمد عمران حنفی، مفتی اکرام نعیمی، مولانا ظفرالرحمن کشمیری، مفتی حسیب قادری، مفتی کریم خان، مفتی فیصل ندیم، ماسٹر ضیاء الرحمن، حافظ عمران حسین نعیمی اور مولانا ارشد جاوید رضا سمیت دیگر نعیمین ایسوسی ایشن کے ذمہ دارارن شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 399229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399229/فلسطینیوں-پر-اسرائیلی-حملے-قابل-مذمت-ہیں-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org