0
Monday 14 Jul 2014 00:06

پاکستان آئی ایم ایف کی ذیلی ریاست بنتا جارہا ہے، رضا ربانی

پاکستان آئی ایم ایف کی ذیلی ریاست بنتا جارہا ہے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی ذیلی ریاست بنتا جارہا ہے، پرائیویٹائزیشن کیخلاف ہیں، کسی صورت اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی مکمل طور پر آئی ایم ایف کے زیر اثر محسوس ہوتی ہے اور پاکستان آئی ایم ایف کی ذیلی ریاست بنتا جارہا ہے۔ ملک کو عالمی مالیاتی سامراج کی زنجیروں میں جکڑدیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے خلاف ہیں اور کسی صورت اداروں کو پرائیویٹائز نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ منافع بخش اداروں کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے؟۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کا حلف نامہ دے دیا، عوام تیار ہوجائیں، بجلی پر نیا سرچارج لگے گاجبکہ قیمت بڑھانے کا منصوبہ بنالیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 399257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش