QR CodeQR Code

جمشید دستی نے تحفظ پاکستان ایکٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

14 Jul 2014 17:04

اسلام ٹائمز: درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ دو ہزار چودہ ذاتی پسند و ناپسند اور سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس قانون سے گلو بٹ جیسے کرداروں کو لامحدود اختیارات مل جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے تحفظ پاکستان ایکٹ دو ہزار چودہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ دو ہزار چودہ ذاتی پسند و ناپسند اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس قانون سے گلو بٹ جیسے کرداروں کو لامحدود اختیارات مل جائیں گے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ایکٹ میں ریمانڈ حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی درست نہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ آرٹیکل چار، نو اور دس کی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون سے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا بھی خطرہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس ایکٹ کو کالعدم قرار دے۔


خبر کا کوڈ: 399351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399351/جمشید-دستی-نے-تحفظ-پاکستان-ایکٹ-اسلام-آباد-ہائیکورٹ-میں-چیلنج-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org