QR CodeQR Code

مسلم حکمرانوں کی بے حسی پر اقلیتی رہنماء جے سالک نے سر میں خاک ڈال لی

14 Jul 2014 17:54

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی بجائے اسوقت مسیحی دنيا ميں فلسطين کے حق ميں مظاہرے کئے جا رہے ہيں جبکہ عرب ممالک، اسلامی دنيا اور عالمی انسانی حقوق کی تنظيميں سو رہی ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور اقلیتی رہنماء جے سالک نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر مسلم حکمرانوں کی بےحسی کے خلاف احتجاجاً سر میں خاک ڈال لی ہے۔ کہتے ہیں فلسطین میں جاری مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و اقلیتی رہنماء جے سالک نے کہا کہ مسلم ممالک کی بجائے اس وقت مسیحی دنيا ميں فلسطين کے حق ميں مظاہرے کيے جا رہے ہيں جبکہ عرب ممالک، اسلامی دنيا اور عالمی انسانی حقوق کی تنظيميں سو رہی ہيں۔ جے سالک نے کہا کہ وہ پوپ اعظم، بشپ کنٹبری اور امام کعبہ سے فلسطين ميں امن قائم کروانے کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری انسانی المیے پر پاکستان کا پرچم ایک دن کیلئے سرنگوں ہونا چاہئے تھا۔ جے سالک کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور عالمی رہنماوں کو شرم دلانے کیلئے اپنے سر میں خاک ڈال رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 399365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399365/مسلم-حکمرانوں-کی-بے-حسی-پر-اقلیتی-رہنماء-جے-سالک-نے-سر-میں-خاک-ڈال-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org