QR CodeQR Code

علامہ سبطین الحسینی کا دورہ پارا چنار، تنظیمی سیٹ اپ کے قیام کیلئے مختلف ملی شخصیات سے ملاقاتیں

14 Jul 2014 20:17

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے مدرسہ جعفریہ کے پرنسپل، اساتذہ کرام اور انکے ہم فکر علماء، علامہ عابد الحسینی اور علامہ جواد ہادی، انصار الحسین کے رہنماوں، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے صدر علامہ صفدر علی نجفی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماء ریاض بنگش سے ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے پارا چنار کا دورہ کیا، اور وہاں تنظیمی ڈھانچہ کے قیام کیلئے مختلف مقامی تنظیموں کے رہنماوں، علمائے کرام اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے مدرسہ جعفریہ کے پرنسپل، اساتذہ کرام اور ان کے ہم فکر علمائے کرام، سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی اور علامہ سید جواد ہادی، انصار الحسین کے رہنماوں، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے صدر علامہ صفدر علی نجفی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماء ریاض بنگش سے ملاقات کی، اور پارا چنار میں مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی۔ ان تمام شخصیات نے علامہ سید سبطین الحسینی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور طے پایا کہ ماہ مبارک رمضان کے آخری ایام میں پارا چنار کی سطح پر مجلس وحدت مسلمین کے پہلے تنظیمی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا اور ایم ڈبلیو ایم پارا چنار کے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں 27 رمضان المبارک کو پارا چنار میں شب شہداء کے عنوان سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ علامہ سبطین الحسینی نے بعض مستحق خاندانوں میں رمضان راشن بھی تقسیم کیا۔


خبر کا کوڈ: 399407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399407/علامہ-سبطین-الحسینی-کا-دورہ-پارا-چنار-تنظیمی-سیٹ-اپ-کے-قیام-کیلئے-مختلف-ملی-شخصیات-سے-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org