0
Tuesday 15 Jul 2014 17:58
دھاندلی ثابت ہوجاتی ہے تو مڈٹرم انتخابات آئینی حل ہے

چار حلقوں کی دھاندلی کا معاملہ ختم، پورے الیکشن کا مکمل آڈٹ کرایا جائے، عمران خان

چار حلقوں کی دھاندلی کا معاملہ ختم، پورے الیکشن کا مکمل آڈٹ کرایا جائے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چار حلقوں کی دھاندلی کا معاملہ ختم، اب گیارہ مئی کے پورے انتخابات کا مکمل آڈٹ کرایا جائے، حکومت نے چودہ اگست کا مارچ روکنے کی کوشش کی تو اپنی تباہی کی طرف جائیگی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے آج آصف زرداری نے بھی موجودہ طرز حکومت کو بادشاہت اور ہمارے موقف کو جائز قرار دیا، دھاندلی ثابت ہوجاتی ہے تو مڈٹرم انتخابات آئینی حل ہے، لیکن مڈٹرم انتخابات سے قبل دھاندلی کروانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو پوری قوم کے سامنے دھاندلی کے ثبوت رکھیں گے، حکومت نے شیرافگن سے کیوں نہیں پوچھا کہ ایک حلقے میں ٹائپنگ کی غلطی تھی تو کیا باقی حلقوں میں بھی یہی غلطی تھی؟، ان کا کہنا تھا کہ فوج کی پریڈ صبح ہوگی، آزادی مارچ شام کو ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارا کسی سے تصادم نہیں، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، اگر احتجاج کا روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کو کہتا ہوں ہمارے پرامن احتجاج میں غلط حرکت نہ کرے، شریف خاندان کے نوکر ماڈل ٹائون سانحہ جیسی دہشتگردی کرسکتے ہیں، عمران خان نے مطالبہ کیا کہ آئی ڈی پیز پر وزیراعظم نواز شریف، سانحہ ماڈل ٹائون پر شہباز شریف، قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر اسحاق ڈار اور نندی پور پاور پراجیکٹ پر عابد شیر علی استعفٰی دیں۔
خبر کا کوڈ : 399607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش