0
Tuesday 15 Jul 2014 18:03

صوبائی حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات کو یقینی بنائے گی، ڈاکٹر علی مدد

صوبائی حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات کو یقینی بنائے گی، ڈاکٹر علی مدد
اسلام ٹائمز۔ وزیرقانون گلگت بلتستان علی مدد شیر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور حکمرانی گلگت بلتستان میں قانون سازی کے حوالہ سے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے تاریخ ساز پیکج دیا جبکہ صوبائی حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات کو یقینی بنائے گی۔ یہ بات وزیر قانون علی مدد شیر نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس اجلاس میں صوبائی اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی نے گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ بل 2014ء کی باضابطہ منظوری دے دی۔ یہ بل عید کے بعد اسمبلی اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ گلگت بلتستان پالیسی انسٹیٹیوٹ (جی بی پی آئی) کے سربراہ الطاف حسین اور ممبران اسمبلی کے بیچ ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں ہوا۔ یہ میٹنگ وزیر قانون علی مدد شیر کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر جمیل، وزیر بلدیات انجینیئر اسماعیل کے علاوہ مطابعت شاہ، ایوب شاہ، امجد حسین، اسد اللہ و دیگر نے شرکت کی۔ جلاس میں UNDP کے سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 399611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش