QR CodeQR Code

شہید کی شہادت پوری قوم پر احسان ہے

غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے میں او آئی سی اپنا کردار ادا کرے، علامہ رمضان توقیر

15 Jul 2014 19:14

اسلام ٹائمز: شہداء کے ورثا کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر نے کہا ہے کہ جس طرح امام حسین (ع) کے مشن کی تکمیل بی بی زینب (س) نے کی، اس طرح حسینیت کے مشن کی کامیابی کیلئے شہداء کے ورثا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی طرف سے کوٹلی امام حسین میں شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے ورثا کے اعزاز میں افطار پارٹی کااہتمام کیا گیا۔ جس میں سیکڑوں شہداء کے ورثا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شہید کی منزلت و مقام بیان کیا کہ شہید کبھی مرتا نہیں وہ ہمیشہ زندہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی شہادت پوری قوم پر احسان ہوتا ہے اور ہم پر فرض ہے کہ شہیداء کے ورثا کی ہر ممکن مدد کریں اگر مالی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم پیار و محبت تو دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح امام حسین (ع) کے مشن کی تکمیل بی بی زینب (س) نے کی اس طرح حسینیت کے مشن کیلئے شہداء کے ورثا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صوبائی صدر نے کہا کہ ہم فلسطین غزہ میں جاری کشیدگی اور نہتے مسلمانوں کے قتل عام اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور OIC سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امام کا فرمان ہے کہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں رہو۔ آخر میں صوبائی صدر نے ضرب عضب کی کامیابی اور فوجی جوانوں کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 399622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399622/غزہ-میں-مسلمانوں-کا-قتل-عام-روکنے-او-آئی-سی-اپنا-کردار-ادا-کرے-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org