QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی کا آصف زرداری کو فون، لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت

15 Jul 2014 23:53

اسلام ٹائمز: شاہ محمود قریشی کا پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد آصف زرداری سے پہلا رابطہ ہے، تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے پاکستان پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں باضابطہ شرکت کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے سابق صدر اور شریک چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو ٹیلی فون کر کے انہیں پارٹی کی طرف سے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اگر تحریک انصاف کا موقف درست سمجھتی ہے تو ہمارا ساتھ دے اور اس کے کارکنان ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوئے 14 اگست کو ہونے والے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف کے چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کرانے کے موقف کی تائید کی۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کا پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد آصف زرداری سے پہلا رابطہ ہے، تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب حکومت 14 اگست کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جشن آزادی کی مرکزی تقریب کا اعلان بھی کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 399656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399656/شاہ-محمود-قریشی-کا-آصف-زرداری-کو-فون-لانگ-مارچ-میں-شرکت-کی-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org