QR CodeQR Code

عالمی برادری اسرائیل کی ننگی جارحیت فوری طور پر بند کرائے

مسلم اُمہ کی خاموشی نے اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا موقع دیا، نواز شریف

16 Jul 2014 00:00

اسلام ٹائمز: اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینوں سمیت بچوں اور خواتین پر بدترین ظلم کر رہا ہے، معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی حالیہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے متعلق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کھلی اسرائیلی جارحیت پر دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے، جبکہ مسلم اُمہ کی خاموشی نے بھی اسرائیل کو جارحیت کا موقع دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینوں سمیت بچوں اور خواتین پر بدترین ظلم کر رہا ہے اور یہ جارحیت نسل کشی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی حالیہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ اسرائیل کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر انتہائی دکھ ہے اور یہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم اُمہ کی خاموشی نے بھی اسرائیل کو جارحیت کا موقع دیا اور عالمی برادری اسرائیل کی ننگی جارحیت فوری طور پر بند کرائے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں اب تک 200 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد مصر کی تجویز پر اسرائیل نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی تھی، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں فلسطین میں ایک بار پھر کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 399659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399659/مسلم-ا-مہ-کی-خاموشی-نے-اسرائیل-کو-نہتے-فلسطینیوں-پر-جارحیت-کا-موقع-دیا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org