0
Wednesday 16 Jul 2014 02:20

امریکہ کے اشاروں پر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، حافظ سعید

امریکہ کے اشاروں پر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ کے اشاروں پر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ ملتان میں جماعت الدعوۃ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی، عرب لیگ و دیگر مسلمان ملکوں کے ادارے و حکمران کھل کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔ کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی مدد پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعۃ الدعوۃ آپریشن سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں قبائلیوں کی کفالت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ بھارت اور امریکہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں، جنہیں ناکام بنانے کیلئے ملک میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 399664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش