0
Wednesday 16 Jul 2014 10:07

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 18 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 18 افراد ہلاک

اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جاسوس طیاروں نے ایک مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا، ڈرون طیاروں نے 4 میزائل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
 

خبر کا کوڈ : 399727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش