0
Thursday 30 Apr 2009 11:03

فلسطینی جماعتوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا

فلسطینی جماعتوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا
فلسطینی قومی اتحاد میں شامل جماعتوں نے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبوں اور فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان معاہدوں کو تسلیم کرنے کو مسترد کردیا. اتحاد میں شامل جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس گزشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقد ہوا. جس میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)، اسلامی جہاد ، الصاعقة، عوامی محاذ، عوامی جہدوجہد، فلسطینی آزادی،فتح، انتفاضہ اور کیمونسٹ پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہاگیا کہ فلسطینی اتحادی جماعتیں بیرونی ڈکٹیشن کو مسترد کرتی ہیں۔ اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبوں کو قبول نہیں کیا جائے گا اور اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے قابل قبول نہیں۔
بیان کے مطابق مصر کی ثالثی میں انتشار کے خاتمے کے لئے فلسطینی جماعتوں کے درمیان جاری مذاکرات کی کامیابی کا دار ومدار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے پر منحصر ہے۔ اگر صہیونی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے مزاحمت کرنے اور اصولوں کی پابندی پر اتفاق کر لیا جاتا ہے تو مذاکرات نتیجہ خیر ثابت ہوں گے۔ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی بنانے اور فلسطینیوں کی زمین غصب کئے جانے کی اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔
فلسطینی عوام کو متحد ہو کر صہیونی منصوبوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ فلسطینی اتھارٹی کو چاہیے کہ وہ مغربی کنارے میں حماس کے کارکنان کے خلاف کریک ڈائون بند کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
بیان میں امریکہ اور مغربی ممالک کو متنبہ کیا گیا کہ وہ دو ریاستوں کے قیام اور مذاکراتی عمل کو دوبارہ شرع کرنے کے مطالبوں کی آڑ میں دنیا کو گمراہ نہ کریں۔ بیان کے مطابق قیام امن کے لئے مذاکرات کا اصل مقصد مزاحمت کا خاتمہ، مسئلہ فلسطین کا صفایا اور مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے حقوق کو چھیننا ہے۔
خبر کا کوڈ : 3998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش