0
Wednesday 16 Jul 2014 20:14

ڈی آئی خان، کینٹ پولیس نے فرمائشیں کرنیوالا جعلی میجر گرفتار کرلیا

ڈی آئی خان، کینٹ پولیس نے فرمائشیں کرنیوالا جعلی میجر گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کینٹ پولیس نے پاک فوج کا جعلی میجر گرفتار کرلیا۔ تھانہ کینٹ میں ایک شخص آیا اور اس نے پولیس اہلکاروں کو اپنا تعارف پاک فوج کے میجر کی حیثیت سے کرایا اور کہا کہ وہ جلد ہی ڈی پی او ڈیرہ تعینات ہونیوالا ہے۔ اس کے بعد جعلی میجر نے ایس ایچ او سے چند گرفتار افراد کی رہائی کی فرمائش کی۔ ایس ایچ او کینٹ نے تعاون پر آمادگی ظاہر کی، جسکے بعد مذکورہ شخص نے پولیس سے ایک موبائل فون، پانچ ہزار روپے نقد اور کچھ دیگر فرمائشیں کیں۔ مذکورہ شخص انگریزی زبان میں بھی پولیس سے مخاطب ہوتا رہا۔ ایس ایچ او کینٹ کو مذکورہ شخص پر شک گزرا اور انہوں نے پاک فوج کے مقامی ذمہ داران سے رابطہ کیا جنہوں نے مذکورہ شخص سے لاعلمی کااظہار کیا، جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جعلساز کو گرفتار کر کے اس سے تحقیق کی، تو ابتدائی تحقیقات میں اس نے اپنا نام یوسف ولد حقنواز بلوچ سکنہ محلہ گاڑیبان ڈیرہ حال منڈی ٹاؤن بھکر بتایا۔ کینٹ پولیس نے ملزم کیخلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کی دفعات 170PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 399829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش