0
Thursday 17 Jul 2014 00:19

یوم علی (ع) کے موقع پر کراچی اور سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم علی (ع) کے موقع پر کراچی اور سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی اور سکھر میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے 21 رمضان المبارک کو یوم علی علیہ السلام کے موقع شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی سکھر میں بھی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 20 سے 22 رمضان تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن آج جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے جبکہ رمضان المبارک کی مناسبت سے سیکیورٹی خدشات کے پیش شہر بھر کی مارکیٹوں اور اہم مقامات پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 399873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش