0
Thursday 17 Jul 2014 23:29

سیاسی بحران کے پیچھے فرینڈز آف مشرف کا ہاتھ ہے، احسن اقبال

سیاسی بحران کے پیچھے فرینڈز آف مشرف کا ہاتھ ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاستدان اور ڈکٹیٹر کیلئے الگ قانون نہیں ہونا چاہئے، ن لیگ نے پرویز مشرف سے کوئی ڈیل کی، نہ اعتماد میں لیا گیا، کیا ڈکٹیٹر کو کٹہرے میں کھڑا کرنا غلطی ہے؟ انکا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے پیچھے فرینڈز آف مشرف کا ہاتھ ہے، سابق صدر کے مواخذے کا مطلب فوج سے ٹکراؤ نہیں۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی غلطی صرف یہ ہے کہ مشرف کو عدالت میں کھڑا کیا، سیاستدان اور ڈکٹیٹر کیلئے الگ قانون نہیں ہونا چاہئے، مشرف بے گناہ ہے تو کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فساد برپا کرنے کے پیچھے فرینڈز آف مشرف ہیں، انہیں مواخذے سے بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، سابق صدر کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، کسی نے آئین کو توڑا تو اسے جوابدہ ہونا چاہئے۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست معیشت کیلئے خطرہ ہے، وہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، عمران خان کو ترقی کی راہ کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان بتائیں پورا الیکشن آڈٹ کون کرے گا؟ سینیٹر کیری، بھارتی الیکشن کمیشن یا قادری صاحب آڈٹ کرائیں گے؟ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں سونامی سے پہلے کس سے ملاقاتیں کیں، کپتان نے الیکشن قبول کر کے خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی، ایک سال بعد دھاندلی کا ناٹک کھیل رہے ہیں، یہی کام کرنا تھا تو ایک ماہ بعد کر لیتے، پی ٹی آئی چیف کس کے اشارے پر یوم آزادی پر مارچ کر رہے ہیں، کیا یہ وقت اس لئے تو نہیں چنا کہ آپ آپریشن کیخلاف تھے؟
خبر کا کوڈ : 399877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش