QR CodeQR Code

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے نوحہ خواں صباح علی شہید

17 Jul 2014 11:49

اسلام ٹائمز: نوحہ خواں اور مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سابق سیکرٹری مالیات صباح علی جن کی صراف کی دکان تھی، اپنی دکان سے واپس گھر جا رہے تھے کہ کوتوالی کے علاقہ میں دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فرقہ وارانہ بنیاد پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پشاور کے علاقہ کوتوالی میں معروف نوحہ خواں صباح علی کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نوحہ خواں سنگت میر کفایت حسین کے نوحہ خواں اور مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سابق سیکرٹری مالیات صباح علی جن کی صراف کی دکان تھی، اپنی دکان سے واپس گھر جا رہے تھے کہ کوتوالی کے علاقہ میں دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کا جنازہ آج شام علاقہ گنج سے اٹھایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 399938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399938/پشاور-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-نوحہ-خواں-صباح-علی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org