0
Friday 18 Jul 2014 00:35
غزہ پر حملے بدترین دہشتگردی ہیں

افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان پر ہونیوالے حملے رکوائے، تسنیم اسلم

افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان پر ہونیوالے حملے رکوائے، تسنیم اسلم
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کابل ائیر پورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اپنی زمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیاں فوری طور پر رکوائے۔ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ صحافیوں کو دی جانیوالی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تسنیم اسلیم نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمسایہ ملک افغانستان میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں دھوکہ دہی کی شکایات کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ افغان حکام اور بین الاقوامی شراکت دار اگلے چند ہفتوں میں ہونے والے اگلے اہم مرحلے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں ایئر پورٹ پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پاکستانی صحافی کی گرفتاری کا معاملہ پر زور طریقے سے افغان حکومت سے اٹھایا گیا ہے، قونصل خانے کی کوششوں سے پاکستانی صحافی پر عائد سنگین الزمات واپس لئے گئے اور اب ان کی رہائی کے لئے اقدامات کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ صحافی فیض اللہ کے معاملے پر افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط رکھنے سے ایسا نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ممبئی حملہ کیس ٹرائل عدالت میں زیرسماعت ہے سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں پاکستان کو انصاف ملنا چاہیے۔ ترجمان نے کہاکہ مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانے مسئلہ فلسطین کے حل کی کوششیں کر رہے ہیں۔ فلسطین کے حوالے سے دو تین مختلف ٹریکس پر کام کیا جا رہا ہے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ہر عالمی کوشش کی حمایت کرتا ہے، بار بار کہہ چکے ہیں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے بدترین دہشت گردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 400086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش