QR CodeQR Code

راولپنڈی، فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے 2 عہدیدار ہلاک

18 Jul 2014 00:39

اسلام ٹائمز: ہلاک ہونیوالے دونوں افراد کی شناخت سیف اللہ اور اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جنکی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چکری روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے دو عہدیدار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت کے دو عہدیدار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد دعوت افطار کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، مرنے والے دونوں افراد کی شناخت سیف اللہ اور اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اہلسنت نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 400087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400087/راولپنڈی-فائرنگ-سے-اہلسنت-والجماعت-کے-2-عہدیدار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org